Breaking News

وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پر طلب کئےگئے اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور کراچی ٹو کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی جماعت ناراض؛ وزیراعظم کی درخواست کے باوجود صاف انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم مشرقی بارڈر کی بحالی کا اعلان سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

پاک فوج کے تعلقات شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی میران شاہ آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کو کور کمانڈر پشاور اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز تھی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RNC32sl

No comments