’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ خلاف آیا تو پوری پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی‘
لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آتا ہے تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی ممبر شپ ختم ہوجائے اس لیے پہلے سے ہی استعفے دلا دیے تاکہ لگے کہ پہلے ہی استعفے دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ملک کا ہوتا ہے اسے ملک کا سوچنا چاہیے، صدر کیسے حلف لینے سے انکار کرسکتا ہے، عارف علوی کے اقدام کو قوم کیسے تسلیم کرے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان اس حال کو پہنچے گا جس حال میں آج ہے، ملک میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ بچوں کو پال نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کو کھڑا کیا تھا اسحاق ڈار نے معیشت کھڑی کی، نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اس شخص نے زمین بوس کردی۔
ن لیگی قائد نے کہا کہ اس نے الیکشن سے پہلے بھی جھوٹے وعدے کیے اور اس کے بعد بھی جھوٹے وعدے کیے گئے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KLPDhR0
No comments