Breaking News

”وزیراعظم نے عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کر دیا“

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران جھوٹ نہ بولیں، خط عوام کو دکھائیں، اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، صرف خود غرض ہے، کھوئے اقتدار کے غم میں پارلیمنٹ، آئین اور عدالت پر حملے کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کر دیا، عمران خان کے خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھ کر رولنگ کو  کالعدم قرار دیا، اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کو ایک شخص کی ضد اور تکبر کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کو کم از کم اس معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ختم نہیں کروں گا، باہر سے کوئی مداخلت کرکے پاکستان کی حکومت کو گرارہا ہے، میں امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا، اتوار کو عشا کی نماز کے بعد پوری قوم نے نکلنا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن احتجاج کرنا ہے توڑ پھوڑ نہیں کرنی ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oHBfWx

No comments