تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ ہوگی یا نہیں؟ فواد چوہدری کا اہم بیان
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کل 9 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس سارے معاملے پر بحث کی جائے، معاملے کو پارلیمان میں پیش کریں گے اور بحث کرائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر معاملے میں خود ملوث ہیں تو ظاہر ہے دھمکی آمیز مراسلہ نہیں دیکھیں گے، ایسے کئی لوگ ہیں جو انجانے میں اس سازش کا شکار ہو رہے ہیں، کوشش کریں گے ایسے محب وطن ایم این ایز کو صورتِ حال سمجھا سکے، اسپیکر نے فیصلہ کرنا ہے بریفنگ ان کیمرا کریں گے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سفارتکاروں سے ملاقات کرتے رہے سارے ثبوت موجود ہیں، ملاقاتوں کی جگہیں، اوقات اور گفتگو کیا ہوئی سب ثبوت موجود ہیں، ملک سے باہر جو ملاقاتیں ہوئیں ان کے بھی ثبوت موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہونے تک اجلاس ملتوی نہیں کریں گے، ہمارا مقصد قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کرنا نہیں ہے، ہمارا مقصد اسمبلی میں موجود ارکان کو صورتِ حال سے آگاہ کرنا ہے، حلف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مراسلہ پبلک نہیں کر سکتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج کہا ہے کہ تاریخ کسی کو نہیں معاف نہیں کرتی، چاہتے ہیں کہ ہر ایم این اے ووٹ ڈالتے وقت سوچے وہ کیا کر رہا ہے، طریقہ کار کی وجہ سے حلف کی روح متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EBshDPp
No comments