Breaking News

گھریلو ملازمین کی کمی کویتیوں کیلیے دردِ سر بن گئی

کویت

کویت میں گھریلو ملازمین کی کمی نے کویتی خاندانوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

کورونا وبا کے اثرات اور ماہِ رمضان میں گھریلو ملازمین کی قلت کویتیوں کے لیے دردِ سر بن گئی۔

گھریلو ملازمین میں خواتین کی کمی نے مقامی افراد کے گھریلو معاملات کو شدید متاثر کیا ہے۔ خواتین ورکرز کی کمی کی بڑی وجہ ان کی بھرتی پر آنے والے بڑے اخراجات ہیں جس نے گھریلو خواتین کا بوجھ بڑھا دیا ہے۔

زیادہ تر معاملات میں ورکرز یا تو کفیلوں کے گھروں سے فرار ہوجاتے ہیں جن کو دیگر وجوہات کی بنا پر چند عناصر کی جانب سے پناہ دی جاتی ہے یا پھر بھرتی کے لیے ہونے والے اخراجات میں اضافہ ہے۔

لاگت کی حد 900 کویتی دینار مقرر کیے جانے کے باوجود 1200 دینار تک پہنچ گئی ہے۔ بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے اشارہ کیا جاتا ہے کہ وہ ملازمت کے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر وجوہات بھی ہیں جنہوں نے مستقل گھریلو ملازمین کو ایک نایاب چیز بنا دیا ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8MHGQnj

No comments