اقوام متحدہ نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی
جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔
قرارداد کے حق میں 93 اور مخالفت میں 24 ووٹ دیے گئے جبکہ 58 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
رپورٹ کے مطابق ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت اور پاکستان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھا۔
U.N. assembly suspends Russia from top human rights body https://t.co/wxeu94XM6v pic.twitter.com/e9Nb7T9gro
— Yahoo News (@YahooNews) April 7, 2022
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین حملے کو جواز روس کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہارافسوس کیا۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے، روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VJzFlA
No comments