ریاض الجنہ کی زیارت معطل
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے عارضی طور پر ریاض الجنہ کی زیات معطل کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق 27 رمضان المبارک سے دو شوال تک ریاض الجنہ کی زیارت کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 رمضان بمطابق 28 اپریل سے 2 شوال بمطابق 3 مئی 2022 تک ریاض الجنہ کی زیارت معطل کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لہذا زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض الجنہ کی زیات پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یکم ذوالقعدہ سےحج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d2Fhjil
No comments