تحریک انصاف نے شہبازشریف کو کرائم منسٹر قرار دیدیا
تحریک انصاف نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب امپورٹڈ، بھکاری اور کرائم منسٹرہیں یہ جہاں جائیں گے ان کے پیچھے غدار کے نعرےلگیں گے۔
علی زیدی نے کہا کہ انہیں باربار بلایا کہ مراسلہ پڑھ لیں اسپیکرنےکہا شہباز شریف مراسلہ پڑھ لیں، انہوں نے نہیں پڑھا باہر سے فنڈنگ لےکر چھانگامانگا کی سیاست کو جگایا گیا ہے عوام آپ کےساتھ سڑکوں پرکیاکریں کبھی سوچا ہے؟ آپ میں برداشت کی ہمت ہونی چاہیے۔
ایم کیو ایم سےبھی کہونگاکےاس شہر کاامن خراب ناہو، کورنگی میں آپ لوگونےجھنڈےجلاۓیہ ناکریں آپ اپنی سیاست کریں ہماری اپنی تحریک ہےحیدرآباد میں آپ کی سیٹ ہے،اپنےلوگوں میں تلاش کریں ہوسکتاہےآپ ہی کےووٹرہوں،پی ٹی آئی کاکوئی آفس بئیررایسانہیں کرےگا @ImranIsmailPTI #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/pWEt3XyThx
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) April 12, 2022
عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے پاس 140 استعفے آچکےہیں تمام کےتمام استعفے ہاتھوں سے لکھے ہوئے ہیں، 3سے4ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری حلیف رہ چکی ہے مجبوری میں انہوں نےجو بھی اقدامات اٹھائے اس پرمبارکباد، ایم کیوایم کےفیصلےان کےاپنےلوگ پسندنہیں کررہے دعایہی ہےکہ اللہ ایم کیوایم کے سربراہان کو عقل دے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pgNkPE2
No comments