Breaking News

”حکومت اچھل کود نہ کرے، جلد شفاف انتخابات کرائے“

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اچھل کود نہ کریں، الیکشن اصلاحات کرکے ملک میں جلد شفاف انتخابات کروائے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہونے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے کارکنان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر مسلمانوں نے حکمرانی کی آج ہم ان کے محتاج ہیں، اللہ نے اس ملک کو بہت وسائل سے نوازا، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، لیکن ملک کا قرض 51 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، آج ملک میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال سے جو حکمران رہے وہ آج بھی کہتے ہیں ہمیں موقع دیں، ان کو ایک سو سال بھی موقع ملتا رہے یہ ملک کے حالات تبدیل نہیں کر سکتے ان کو ملکی مفادات نہیں بلکہ ذات مفادات کی فکر ہے اور اپنی اپنی باری کا انتظار ہے،  جو بھی حکمران آتا ہے ان کے لوگوں کے کاروبار ترقی کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاستدان کا کام قوم کو ایک کرنا ہے، انہوں نے عوام کو تقسیم کردیا، سیاستدانوں نے گالم گلوچ شروع کردی ہے، جلسے جلوس اور سوشل میڈیا پر گالیوں کا بازار گرم ہے، آج بیرونی مداخلت کی باتیں ہورہی ہے، کوئی کہتا ہے سازش ہوئی ہے کوئی کہتا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنائے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے میں نو سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، غریب عوام کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی تین سو ڈیم بنانے کا دعوی کرنے والے مجھے تین ڈیم دیکھا دیں تو ان کو انعام دوں گا

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اچھل کود نہ کریں، حکومت الیکشن اصلاحات کرکے جلد شفاف انتخابات کرائے، ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے، انتخابات متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت ہونے چاہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZsASHnR

No comments