کویت میں پیٹرول بھروانے پر اضافی پیسے دینے ہوں گے
کویت میں پیٹرول بھراونے پر پمپ سروس کے طور پر 200 فلس اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
کویتی میڈیا کے مطابق فیول اسٹیشنز پر سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے صارفین سے پیٹرول بھروانے پر 200 فلس زائد ادا کرنے ہوں گے۔
کویت میں پیٹرول کی مارکیٹنگ کمپنی ‘اولا’ نے کچھ پیٹرول پمپوں کو سیلف سروس میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے جہاں گاہک اپنی گاڑی میں پیٹرول بھرنے کا عمل خود انجام دیں گے۔
سیلف سروس پیٹرول پمپوں پر ملازمین کی کمی کے بحران اور اسٹیشنوں میں ہونے والی بھیڑ کے حل کے طور پر متعارف کروائی ہے گئی ہے جب کہ 200 فلس کی معمولی فیس پر سروس کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/svVFkR8
No comments