Breaking News

دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر پاکستان کا ردعمل آگیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل آگیا۔ دفترخارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کےکسی وفدکےدورہ اسرائیل کے تصور کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دورےکا اہتمام ایک غیرملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کاموقف واضح اور غیرمبہم ہے ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پرمکمل قومی اتفاق رائے ہو۔

‘یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں’

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے فلسطینی ریاست کا قیام اور دارالحکومت القدس الشریف خطے میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔

اسرائیلی صدر کی جانب سے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کیے جانے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امپورٹڈ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجارہی ہے پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/O3NsXSM

No comments