مریم نواز نے تصدیق شدہ دھمکی آمیز خط کو جھوٹا قرار دیدیا
اٹک: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے باوجود دھمکی آمیز امریکی خط کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان رونئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی سازش کا رونا روتا ہے تو کبھی جھوٹے خط کا جس کا وجود ہی نہیں تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ اب یہ لوگوں کو کہتا ہے میرے ساتھ اسلام آباد چلو، وہ لانگ مارچ نہیں، آزادی مارچ نہیں، وہ گوگی مارچ ہے، فرح خان کا دوسرا نام ہے عمران خان، کتنی بدنصیب بہن ہے جس کو بچانے کے لیے عمران خان نے کبھی بیان نہیں دیا، فرح خان کا ترجمان عمران خان ٹی وی پر آیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو لنگر خانوں پر لگا کر توشہ خان توشہ خانے کو لوٹتا رہا، عمران خان جاتے ہوئے 15 کروڑ کی آرمرڈز بی ایم ڈبلیو ساتھ لے گیا، جب پتہ چلا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں اور بھی اچھی اچھی گاڑیاں ہیں تو پھر فون کیا، اس نے گاڑٰی کی مرمت پر آنے والا ڈھائی لاکھ کا خرچ بھی حکومت سے لیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران نیازی کو وزارت عظمیٰ جانے سے زیادہ تکلیف شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی ہے، عمران نیازی کو عادل ڈالنا ہوگی، آنے والا دور نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، دوسروں کو چیری بلاسم کہنے والا خود ساری زندگی بوٹ پالش کرتا رہا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر عمران خان دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، عمران نیازی ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے، ایک دن جھوٹ بولتا ہے اور دوسرے دن خود ہی پول کھول دیتا ہے، عمران نے 4 سال انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، عمران خان کروڑوں اور اربوں روپے غلط طریقے سے باہر سے پاکستان لایا، غلط طریقے سے پیسہ تم پاکستان لاؤ اور استعفیٰ الیکشن کمشنر دے، عمران خان اس ہی چیف الیکشن کمشنر کی تعریف میں زمین و آسمان کی قلابیں ملاتا تھا، چیف الیکشن کمشنر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، عمران ےمہیں چوریوں کا حساب دینا پڑے گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B64aY3h
No comments