Breaking News

نیب اور الیکشن متنازع بل آج منظور کیے جانے کا امکان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس کے ایجنڈے میں نیب اور الیکشن ایکٹ کےمتنازع قوانین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں دونوں بل کل منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ صدر نےدونوں بل پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیئےتھے۔

مشترکہ اجلاس میں منظوری سےصدرکی توثیق کی ضرورت نہیں رہےگی پی ٹی آئی دونوں بلز پر تنقید کرتی رہی ہے۔

الیکشن ایکٹ کی منظوری سے اوورسیز کو ووٹ کےحق سے محروم کر دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دی تھی جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے 10 مئی کو قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز کو نظر ثانی کے لیے واپس بجھوا دیے تھے۔ بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت واپس وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائے گئے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gTuEi87

No comments