امارات میں نئے کرنسی نوٹ جاری، کیا تبدیلی کی گئی؟
متحدہ عرب امارات نے نئے کرنسی نوٹ جاری کردی جس میں چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5، 10 اور 50 درہم کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں جس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
نئے کرنسی نوٹ کی کیا خصوصیات ہیں جسے دیکھ کر آپ فوری طور پر پہچان نہیں سکتے، مثال کے طور پر، کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر نوٹ پر انگریزی، عربی کے ساتھ ساتھ بریل میں بھی لکھا ہوا ہے؟
یہاں زیر گردش نئے درہم 50، درہم 10 اور درہم 5 نوٹوں میں کیا تبدیلی کی گئی ہے اور یو اے ای میں پولیمر نوٹ کیوں متعارف کرائے گئے ہیں۔
ڈی ایچ 50 نوٹ کی خصوصیات
مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی تصویر
طباعت کا ہجری سال (1443)
انگریزی میں سیریل نمبرز، سیاہ مقناطیسی سیاہی میں افقی طور پر پرنٹ کیے گئے ہیں۔
عربی میں سیریل نمبرز، سرخ سیاہی میں عمودی طور پر پرنٹ کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا قومی برانڈ۔
متحدہ عرب امارات کا نقشہ۔
یو اے ای کے بانی کا ایک پورٹریٹ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان کے دستخط۔
ایک سرکلر سی تھرو پرنٹ شدہ ڈیزائن جو براہ راست روشنی کے سامنے آنے پر بینک نوٹ کے اگلے حصے پر اس کے متعلقہ ڈیزائن سے بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔
بریل میں ٹچ مارکنگ
گریگورین سال
اتحاد میوزیم کی تصویر
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/m8FneP3
No comments