ویڈیو: پی ٹی آئی رہنما پر سیالکوٹ میں قاتلانہ حملہ
سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شکیل ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
میاں شکیل ایڈووکیٹ بازار سے سودا سلف لے کر گھر پہنچے تو تعاقب کرنے والے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
میاں شکیل کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ میاں شکیل پی ٹی آئی کے پی پی 37 کے سابقہ امیدوار تھے۔
2021 میں کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں محفوظ رہے تھے۔ ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔
حملہ افغان کیمپ گلشن معمار کے قریب کیا گیا تھا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wTRZsKA
No comments