Breaking News

یورپی کمیشن کی مزید تین ملکوں کو شینگین زون میں شامل کرنے کی منظوری

برسلز: یورپی یونین نے تین مزید پورپی ممالک کو شینگین نظام میں شامل کرنے کی تیاری کرلی ہے، اور یورپی کمیشن نے ان کے نام کلئیر کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے شینگین ویزا نظام میں شامل ملکوں میں توسیع کی تیاری کرلی، یورپی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی یورپ کے ان تینوں ممالک نے شینگین نظام میں شامل ہونے کی شرائط پوری کردی ہیں۔

یورپی یونین کے کمیشن نے یورپی کونسل سے سفارش کردی ہے کہ وہ مشرقی یورپ کے تین ممالک کروشیا، رومانیہ اور بلغاریہ کو شینگین نظام میں شامل کرنے کی منظوری دے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور یلوا جانسن کا کہنا ہے کہ بلغاریہ ، کروشیا اور رومانیہ کی شینگین نظام میں شمولیت کا عمل اب تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شینگن زون میں شامل ہونے کے بعد یورپی ممالک کی سرحدیں بھی ان تینوں ممالک کے شہریوں کیلئے کھل جائیں گی، اور ان ممالک میں رہنے والے شہریوں کی یورپی یونین میں بغیر ویزا و انداراج آزادانہ آمدورفت ممکن ہوجائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائپرس بھی اگر شینگین جائزہ نظام پر پورا اترتا ہے، تو اسے بھی بلاک کا حصہ بنالیا جائے گا۔

دوسری طرف یورپی یونین میں شمولیت کے خواہش مند یوکرین کے لئے بری خبر ہے، فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور کلیمنٹ بیون نے کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق فیصلہ میں 15 سے 20 برس لگ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ یوکرائنی شہریوں کو کسی اندھیرے میں نہیں رکھنا چاہتے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cWBM4mS

No comments