یاسین ملک کی رہائی کیلیے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ
لندن میں مقیم کشمیریوں نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
کشمیری تنظیموں کی کال پر کیے گئے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے تک مارچ بھی کیا جب کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قرارداد بھی جمع کرائی۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمات غیر مشروط طور پر ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اور بھارت کی قابض فوج کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ختم کرے۔
خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی اور ان سے مالیاتی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا تھا۔
Start of London protest for Yasin Malik #LondonProtestsReleaseYasinMalik pic.twitter.com/heCRuxTDSh
— khawaja ji (@khawaja38965571) June 12, 2022
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WDlAY5k
No comments