Breaking News

اسپتال کے بیت الخلا سے پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری ہوگیا

کراچی کے جناح اسپتال کے بیت الخلا سے پولیس اہلکار کا اسلحہ مبینہ طور پر چوری ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار جناح اسپتال کے بیت الخلا میں اسلحہ بھول گیا تھا، اہلکار واپس اسلحہ لینے بیت الخلا گیا تو اسلحہ موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز سے معلومات کی گئی،سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے اسلحہ چور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ ملزم بلدیہ ٹاؤن کے تھانہ سے پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگیا تھا۔ سعید آباد میں ون فائیو کی جانب سے ملزم بہار علی کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تھا۔

تھانے میں ڈیوٹی افسر نے ملزم بہار علی کو اسلحہ سیکشن میں بٹھا دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی ملزم دو سرکاری پستول لے کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oKESCh

No comments