Breaking News

برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی اور ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا اس دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق 359 میں سے 211 ارکان نے ان کے حق میں جبکہ 148 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا، اس طرح ان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک اعتماد ان کی پارٹی کے 15 فیصد ارکان کی حمایت سے پیش ہوئی تھی۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کرونا وبا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے سمیت متعدد اسکینڈلز کی وجہ سے عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DIxs0gP

No comments