ہفتے کی چھٹی اور سرکاری اوقاتِ کار سے متعلق اہم اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی۔
میاں شہبازشریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی کابینہ کی تجویز پر ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتےکی چھٹی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 4 بجےہوں گے جب کہ نماز جمعہ کیلئے ساڑھے 12 تا ڈھائی بجےتک وقفہ ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ملک بھر میں رات ساڑھے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے پر صوبوں میں اتفاق ہوا ہے۔
اجلاس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی پر وزرا اعلیٰ سے اہم مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون 2022 کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق صوبائی وزرا اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔
چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ نے دو دن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uAnxEre
No comments