Breaking News

اقوام متحدہ نے ترکی کا مطالبہ مان لیا

نیو یارک: اقوام متحدہ نے ترک حکومت کی درخواست پر ترکی کا نام بدل کر ترکیہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین کا کہنا ہے کہ یکم جون کو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری کے حوالے کیا گیا تھا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ عالمی ادارے کی جانب سے تمام امور کے لیے ان کے ملک کیلئے ترکی کے بجائے ترکیہ کا نام استعمال کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ اس مراسلے کے ساتھ ہی ملک کے نام میں تبدیلی کی توثیق ہوگئی تھی۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ مراسلہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں جمع کرانے کا اعلان 31 مئی کو کیا تھا۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے دسمبر 2021 میں ترکی کا نام بدل کر ترکیہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ لفظ ترکیہ ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی زیادہ بہتر نمائندگی اور عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے ’میڈ اِن ترکیہ‘ استعمال کریں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HRq73GU

No comments