کورونا ویکسین کارڈ: عازمین حج کیلیے اہم ہدایات
ریاض: اس سال عازمین حج سےکورونا ویکسین کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔
سعودی وزارت صحت نے 10 کورونا ویکسین عازمین حج کیلئےمنظور کی ہیں جس میں فائزر، موڈرنا، اسٹرازنیکا، کوفومیکس، نوویکسومیڈ، سیوفارم، سائنووک، کوویکسین اور اسپوتنک کی2 ،2 خورایں قابل قبول ہوں گی۔
عازمین حج کو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ کورونا ٹیسٹ کا نمونہ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے کے اندر لیا جانا ضروری ہے۔
عازمین حج کی عمر 65 برس سےکم ہونی چاہیے اور عمر کا اعتبار عیسوی کیلنڈر سے ہو گا۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوروناکی10ویکسین میں سےکسی ایک کی مطلوبہ خوراکیں لینا ضروری ہے اور منظور کی گئی ویکسین کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NlsYOvc
No comments