Breaking News

اطالوی سفارت خانہ میں اٹالین ری پبلک ڈے کی تقریب

پاکستان میں اطالوی سفارت خانہ کے زیر اہتمام اٹالین ری پبلک ڈے کے موقع پر تقریب اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، سفارتی عملہ، سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اطالوی سفیر آندریاس فیریریز کا کہنا تھا کہ اٹلی کے جموریہ بننے کے 76 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اٹلی اور پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں2021 میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 1.5 یورو تھادونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تقریب کےمہمان خصوصی وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کی ٹریجکٹری مثبت ہے اٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر پیش کردہ اطالوی گلوکارں کے فن نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z9lcHuP

No comments