Breaking News

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، پرتگال اور اسپین میں 1700 سے زائد افراد ہلاک

میڈرڈ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اب تیزی سے نمایاں ہونے لگے ہیں اور ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک بھی اب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم یورپی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے اسپین اور پرتگال میں اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں 10 سے 17 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 678 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پرتگال میں 7 سے 18جولائی کے درمیان 1063 اموات ریکارڈ کی گئی۔

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا ہے کہ اسپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 10 روز میں 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئیں، شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب شدید گرمی فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بھی بنی ہے جسے بھجانے کا کام جاری ہے، پرتگال میں جنگلات کا 75 ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kIxab2M

No comments