ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے طالبعلم کی امتحان میں شاندار کامیابی
بھارت میں بی جے پی رہنما نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طالب علم مدثر عالم نے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا مدثر عالم نے دسویں جماعت میں فرسٹ ڈویژن کے ساتھ امتحان پاس کیا۔
طالب علم نے امتحان میں 66 فیصد نمبر حاصل کیے۔ امتحان کے نتائج کا اعلان مدثر علم کی شہادت کے 11 روز بعد کیا گیا ہے۔
مدثر کے چچا کے مطابق وہ ہونہار طالب علم تھا، آج ہمیں اس پر فخر ہے، وہ والدین کا فرمانبردار تھا، اسکول کے بعد مدثر والد کے کاموں میں مدد کرتا تھا۔
10 جون کو ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں نماز جمعہ کے بعد گستاخی رسول ﷺ کے خلاف احتجاج کے دوران مدثر کو شہید کیا گیا تھا۔ پولیس ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔
Remember, the 15 year old Mudassir who was shot dead in Ranchi over the protests. His class tenth results arrived today. He passed his exam with first division. pic.twitter.com/mfYXkQgXwS
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) June 21, 2022
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9AJFR2o
No comments