‘پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری آج ہی بھجواؤں گا’
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی آئےگی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا کوشش ہےکل سےقیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول ،ڈیزل پر لیوی یکم جولائی والی ہی رہےگی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں ہم نے ایک دن میں 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا اب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی تھیں تو اس کے ثمرات عوام کو بھی دیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نےآئی ایم ایف سے جو وعدے کیے پورےنہیں کیے آئی ایم ایف سےمزیدبات نہیں ہورہی،کوئی اختلافی نکتہ نہیں، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط مانی ہیں، کچھ باتیں منوائی بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا سیاست کا کوئی تعلق نہیں عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں میں تبدیلیوں پر ہی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W4zta7Z
No comments