Breaking News

آج کونسا سیشن اہم ہوگا؟بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا دعویٰ

گال ٹیسٹ کا آخری دن کیسے کھیلا جائے؟ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے حکمت عملی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ گال ٹیسٹ کے آخری دن کا پہلا سیشن انتہائی اہم ہے، اس سیشن میں ہدف حاصل کرنے کی طرف جائیں گے،پہلےسیشن میں بغیروکٹ گنوائے100رنزبنائےتو اچھا نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کل پورادن بیٹنگ کرنی ہے،اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، کھلاڑیوں کو بتادیا کہ مثبت سوچ کےساتھ کھیلاجائےتورنز بنتے ہیں، بحیثیت بیٹنگ کوچ زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اعتماد دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

محمد یوسف نے بابراعظم اورامام الحق کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بیٹرز بہت عمدہ کھیل رہے ہیں، ان کی شراکت داری پر منحصر ہوگا کہ ہم میچ جیتنےکی طرف جائیں۔

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لئے 419 جبکہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار ہیں، پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TpniNyK

No comments