سابق پولیس افسر کی پُر اسرار موت، کھلبلی مچ گئی
کراچی کے علاقے کیماڑی سے سابق ایس ایچ او ڈاکس کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
پولیس حکام کے مطابق سابق ایس ایچ او ڈاکس تھانہ سب انسپکٹر مصری خان کی لاش کیماڑی کے علاقے ڈاکس سے ملی، لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق پولیس افسر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، وجہ موت جاننے کے لئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکووں نے کاریں چھیننے کا نیا طریقہ نکال لیا، ملزمان کا انکشاف
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آخری وقت میں مقتول پولیس افسر اپنے دوست کےساتھ تھے، انہیں حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد سب انسپکٹر کی موت سے متعلق حقائق واضح ہوجائیں گے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jqWQDIk
No comments