Breaking News

ضمنی انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا

لاہور: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، جلیل احمد شرقپوری کے استعفے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

لیگی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چوہدری  پرویز الٰہی کو  اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل شرقپوری کا استعفی منظور کرلیا ہے، جس کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے نشست خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری اسمبلی نے نشست خالی ہونے کے نوٹیفیکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

خیال رہے کہ جلیل شرقپوری نے 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1OsXIjc

No comments