Breaking News

اسرائیل سے متعلق سعودی وزیرخارجہ کا اہم بیان

جدہ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیساتھ دفاعی اتحاد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سعودی وزیرخارجہ نے جدہ امن وترقیاتی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو طرز پر عرب اتحاد بنانے کی کوئی چیز نہیں ہے، اجلاس میں عرب نیٹو سے متعلق اور اسرائیل کیساتھ دفاعی اتحاد پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اجلاس میں تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اوپیک مارکیٹ کے حالات کا جائزہ لے رہا ہے جو ضروری ہوا وہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جو معاہدے کیے وہ راتوں رات نہیں ہوئے، سربراہی اجلاس میں مختلف نکات پر اتفاق ہوا ہے، امید ہے معاہدوں سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کیساتھ معاملے پر امریکا اور عرب ممالک میں ہم آہنگی ہے، بہتر تعلقات کیلئے ہمارا ہاتھ ہمسایہ ایران کی جانب دراز ہے، ایران کیساتھ مذاکرات مثبت تھے تاہم نتائج تک نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جدہ کانفرنس میں کوئی پیغام نہیں آیا، ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل مذاکرات ہیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D7Bnifu

No comments