Breaking News

محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

موسم

کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کی اطلاع بھی دی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، ژوب، بارکھان، کوہلو کے علاوہ نصیرآباد اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت36، خاران میں48ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات35، سبی میں درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نوکنڈی47،ژوب میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین47،اوستہ محمد میں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Om3rvBC

No comments