Breaking News

امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا براہ راست پروازوں کے سلسلے میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا نمائندہ ایئر پورٹس اور طیاروں کی جانچ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سلمان صوفی نے کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں تجارتی امور میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی، کراچی پورٹ میں امریکی ادارہ برائے تجارت اپنا نمائندہ بھی تعینات کرے گا۔

پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی : امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے ہو رہی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی امریکی دورے پر ہیں، جہاں انھوں ںے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پر امریکی محکمہ زراعت کا اہل کار تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، تاکہ پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VZLuh6a

No comments