’پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے‘
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکاکیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر نوعیت تعلقات چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا امریکی سینٹ کام کےکمانڈر جنرل مائیکل سےٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی کمانڈر نےمسلح افواج کی مہارت کا اعتراف کیا۔
امریکی کمانڈر نے خطےمیں امن واستحکام کےلئےپاکستان کےکردار کی تعریف کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کیساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرنوعیت تعلقات چاہتےہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xE3LycW
No comments