برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر
برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر ہوگئے، ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار دونوں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے چیئرپرسن آج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گے اور ان کے درمیان ووٹنگ بدھ کے روز ہوگی۔
برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا اعلان 5 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ شدید مخالف اور اپنی کابینہ کے وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزات عظمیٰ، دوڑ میں ایک اور پاکستانی نژاد شامل
بورس جانسن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر متعدد نام سامنے آئے جن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمان چشتی سمیت 11 امیدوار شامل تھے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hZIUY8K
No comments