Breaking News

ن لیگی وزرا کے استعفوں کی لائن لگ گئی، ایک اور وزیر مستعفی

ن لیگی وزرا کے استعفوں کی لائن لگ گئی ہے اور پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اپنے استعفے سے ایوان وزیراعلیٰ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز میں مسلم لیگ ن کے یہ چوتھے وزیر ہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق، صوبائی وزیر برائے خصوصی صحت سلمان رفیق اور وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری اپنی اپنی وزارتوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

دونوں صوبائی وزرا نے اپنی وزارتوں سے مستعفی ہونے کو ذاتی وجوہات قرار دیا تاہم ایاز صادق کے استعفے کی وجہ سامنے نہ آسکی تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزرا نے پنجاب میں ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعفے دیے ہیں اور ضمنی الیکشن کے بعد وہ اپنی وزارتوں کا چارج دوبارہ سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ایک اور وزیر نے استعفیٰ دے دیا

دوسری جانب اس تمام صورتحال پر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا رخ بتا رہا ہے کہ فیصلہ کس طرف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق، سلمان رفیق اور ملک احمد خان مستعفی ہوگئے ہیں اگر حمزہ شہباز بھی مستعفی ہوجائیں تو انہیں کوئی شکست سے نہیں بچا سکتا، پی ٹی آئی پنجاب کی 20 کی 20 نشستیں جیتے گی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KP2WFEU

No comments