صحافی سمیع ابراہیم پر حملہ، عمران خان کا ردعمل آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کے حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایسے ہی پہلے ایاز امیر پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فسطائی ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عوام کو دبا کر امریکی رجیم چینج سازش کو قبول کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکی رجیم چینج سازش کے ذریعے بدمعاشوں کا ٹولہ اقتدار پر لاکر مسلط کیا گیا، عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کر کے انتشار کی طرف خطرناک حد تک دھکیلا جا رہا ہے۔
Strongly condemn the attack on senior journalist Sami Ibrahim today in a similar fashion to the earlier attack on Ayaz Amir. These fascist tactics seeking to terrorise journalists is an attempt to subdue ppl into accepting US regime change conspiracy & cabal of crooks in power. pic.twitter.com/pW2gDwfDnF
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 9, 2022
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ انہیں دفتر کے باہر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا گیا۔
سمیع ابراہیم نے بتایا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد ہری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھے، نامعلوم افراد نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ایک خواجہ سرا کو میرے پاس بھیجا گیا، اس نے مجھے گالیاں دیں اور ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا۔
کچھ روز قبل لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ گاڑی میں آئے چھ نامعلوم افراد اس کا موبائل فون بھی چھین کر لے گئے تھے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qa9l7Lc
No comments