Breaking News

ڈیلیوری بوائے نے جان خطرے میں ڈال کر بچوں کو بچا لیا

امریکا میں پیزا ڈیلیوری بوائے نے اپنی زندگی میں خطرے میں ڈال کر بچوں کو جلنے سے بچالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے جس نے جلتے گھر میں اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کم عمر بچوں کی زندگی بچالی۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

ویڈیو میں پیزا ڈیلیوری بوائے نکولس بوسٹک کو بچے کو گود میں اٹھائے بھاگتے ہوئے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بوسٹک اسی علاقے میں پیزا ڈیلیور کرتے ہیں جن بچوں کو انہوں نے بچایا ان کی عمریں 18، 13 اور 6 سال بتائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلتے ہوئے گھر میں چھلانگ لگانے سے اس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بازو پر چوٹیں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق بوسٹک نے جب چار بچوں کو جلتے گھر میں دیکھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک اور بچہ بھی اندر موجود ہے۔

وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دوبارہ بیڈ روم کی طرف بھاگے اور گمشدہ بچے کو ڈھونڈنے لگے تو اسے نیچے روتے ہوئے پایا۔

Pizza delivery guy saves five children

بوسٹک نے دھواں سے بچنے کے لیے اپنی شرٹ منہ اور ناک کے گرد لپیٹی اور عمارت سے چھلانگ لگا کر بچوں کو بچا کر انڈیانا پولیس کے حوالے کیا گیا بعدازاں پولیس نے انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j7gJfXL

No comments