معاشی بحران کے باوجود حکومت افسر شاہی کو نوازنے لگی
اسلام آباد: شدید معاشی عدم استحکام اور خزانہ خالی ہونے کے دعویٰ کرنے والی حکومت سرکاری افسران کو نوازنے لگی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں کے نام پر عوام کیلئے پٹرول، ڈیزل، بجلی مہنگی کرنیوالی حکومت افسر شاہی پر مہربان ہوگئی، وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے تمام افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا زیادہ الاؤنس دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت 17 سے 22 گریڈ کے تمام افسران کو الاؤنس ملے گا، ان افسران میں سیکشن آفیسر، ڈپٹی سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور اسپیل سیکریٹری شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فیڈرل سیکریٹریٹ، پی ایم آفس، پریزیڈنٹ سیکریٹریٹ کے افسران کو بھی الاؤنس ملے گا۔
وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سے 22 کے افسران کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، افسران کو بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس ملے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b3kfCRn
No comments