کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے کردیا
کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈںگ کا دورانیہ 16 گھنٹے کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے مستثنیٰ علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی میں دو، دو گھنٹے کی چار بار لوڈشیڈںگ کی جارہی ہے۔
گلستان جوہر میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ پی آئی بی کالونی میں دو، دو گھنٹے کی چار بار لوڈشیدنگ ہورہی ہے۔
لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی 8 سے 12 گھنٹے کی لوشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ہجرت کالونی، میٹروول، سائٹ، بلدیہ، جیل روڈ میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مکمل ریکوری والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kvjfZUm
No comments