’سندھ اسمبلی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں‘
تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اورنیاالیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ راناثنا اور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینےکی پوزیشن میں نہیں اگر اسمبلیوں کی تحلیل چاہتےہیں تو بیان شہبازشریف کی طرف سے آنا چاہیے اسمبلیوں کی تحلیل ایک فریم ورک کاحصہ ہوسکتاہےجس میں کچھ ڈیمانڈہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل ہوتا ہے تو پھر ہم بھی اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں صوبائی اسمبلیاں رکھناالیکشن کمیشن کےدھاندلی کےپروگرام کو روکنے کیلئے ہے راناثنااللہ اورلطیف کھوسہ نےغیرسنجیدہ بات کی ہے شہبازشریف اور آصف زرداری کی جانب سے تجویز آنی چاہیے تھی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ نظام ایسے نہیں چل سکتا نظام کو آخری دھکا دینے کیلئے ہم تیار ہیں اسلام آبادمیں بڑے اجتماع کیلئے آئندہ 48 گھنٹے میں ہم اعلان کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دےسکتے موجودہ حالات میں حکومت سےمسئلہ نہیں لیکن معیشت تباہ ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے ہمارےپاس ہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ملک کیلئےبہترہوگا ہماری اسٹریٹیجی جلد سامنے آجائے گی طاقتور حلقے بھی صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسےنہ لگائیں الیکشن کمیشن نےعدالت کےفیصلےکو رد کیا اور شیڈول کا اعلان کر دیا امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XU7iySm
No comments