سندھ کے 23 اضلاع آفت زدہ قرار
سیلاب سے متاثرہ 23 اضلاع کو سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دے دیا۔
حکومت کی جانب سے 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈومحمدخان، ٹنڈوالہٰیار آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔
جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص، دادو، عمرکوٹ، بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباداور ملیر بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلات متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثر فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 60 فیصد غریب خاندانوں کو 25ہزار روپے دیےجائیں گے فصلوں کونقصان ہوا ہے میری کوشش ہوگی کہ ہم اس مشکل وقت میں انکی مددکریں ہماری کوشش ہوگی کہ بجلی کانظام یہاں پربہتررہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر آباد کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے سندھ کےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pUdiJmQ
No comments