Breaking News

”عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری“

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کیلئے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی اور تقریر میں کہا تمہارے اوپر کیس کرنا ہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0vp3dIh

No comments