سعودی عرب میں اسکولوں سے متعلق اہم اعلان
سعودی عرب نے آئندہ سال سے کسی اسکول میں آن لائن تعلیم نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے کسی بھی اسکول میں آئن لائن تعلیم کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلیں گے جس میں طلبہ و اساتذہ کو حاضری دینا ہو گی۔
مملکت میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اتوار 28 اگست 2022 بمطابق یکم صفر سے ہو گا جو نومبر 24 تک جاری رہے گا۔ پہلا سیشن 14 ہفتوں پر مشتمل ہو گا جس کے بعد 10 روزہ تعطیلات ہوں گی۔
وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ مدرستی پلیٹ فارم کو بند نہیں کیا جارہا اس سے طلبہ کے مفادات وابستہ ہیں اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھا جائے گا۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nQI4ZOF
No comments