Breaking News

بھارتی اسکول کا کارنامہ، اداکار کو سائنسدان بنادیا

چندی گڑھ: بھارت میں اسکول نے مشہور زمانہ کرائم ٹی وی سیریز ‘بریکنگ بیڈ’ کے مرکزی کردار بریان کرینسٹن کو سائنسدان بنادیا ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب کے ایک اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں والٹر وائٹ کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے اداکار بریان کرینسٹن کو بھارتی اسکول نے سائنسدان بناکر پیش کردیا ہے۔

اسکول میں معروف سائنسدان ورنر ہائزن برگ کے نام کے ساتھ اداکار بریان کرینسٹن کی تصویر لگائی گئی ہے اور انہیں سائنسدان دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار بریان کرینسٹن مشہور زمانہ امریکی کرائم ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں کیمسٹری کے ایک معزز استاد کا کردار ادا کرتے ہیں جو "ہائزنبرگ” کا عرفی نام اپناتا ہے، اور بعد ازاں منشیات کی دنیا کا بادشاہ بن جاتا ہے۔

ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار کی جانب سے ٹی وی سیریز میں معروف سائنسدان ہائنزبرگ کا  نام اپنایا گیا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر اسکول نے غلطی سے سائنسدان کی جگہ اداکار کی تصویر لگادی ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PSdcZN4

No comments