ایوب کھوسہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا
لسبیلہ: سینئر پاکستانی اداکار ایوب کھوسہ نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
ایوب کھوسہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ہوں اور یہاں یہ صورت حال ہے۔
سینئر اداکار نے کہا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے میں ہائی وے کے بعد کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چھوٹی رابطہ سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں، یہاں کے لوگوں کی زندگی اس وقت بہت زیادہ مشکل میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف لسبیلہ کی صورت حال ہے جبکہ دیگر علاقے کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔
ویڈیو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جہاں آپ دیگر کام کرتے ہیں خدا کے لیے ان علاقوں میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے آئیں، ان کی زندگی کو آسان بنائیں، اللہ پاک آپ لوگوں کو اس کا اجر دے گا۔
میری آپ سے ریکویسٹ ہے خُدا کے واسطے آگئے بڑھیں اور بلوچستان میں کھانا پانی پہنچائیں میرا بلوچستان ڈھوب گیا ہے pic.twitter.com/HfFdSAU5rk
— Ayub Khosa (@A__Khosa) August 24, 2022
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QtSyrRV
No comments