Breaking News

بجلی کے بلوں پر دوبارہ سیلز ٹیکس عائد

صدرمملکت نے دوسرے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔ تاجروں کے بجلی کے بلوں پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق تاجروں کے 20 ہزار کے بجلی بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا جب کہ 20ہزار سے زائد کے بجلی بل پر7.5 فیصد فکس ٹیکس عائد ہو گا۔

حکومت کواس اقدام سےتقریباً27ارب روپےکے ٹیکسزملنےکاامکان ہے۔

آرڈیننس کے مطابق فارن ڈپلومیٹ کےدرآمد کی گئی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح میں کمی اور ٹیوب ویل کے پیٹرانجن پر سیلزٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

فورسیٹر نان اے سی گاڑی پر سالانہ ٹیکس 200 روپے فی سیٹ، فورسیٹر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس 375 روپےفی سیٹ اور 10سیٹرنان اےسی کمرشل گاڑیوں پر500 فی سیٹ سالانہ ٹیکس عائد ہو گا۔

آرڈیننس کے مطابق 10سیٹر ایئرکنڈیشنڈ کمرشل گاڑی پر سالانہ ٹیکس750 روپےفی سیٹ، 10 سیٹر سے زائد نان اےسی کمرشل گاڑی پر سالانہ ٹیکس 1000 فی سیٹ، 10 سیٹر سے زائد ایئرکنڈیشنڈ گاڑی پر سالانہ ٹیکس 1500 روپے فی سیٹ کر دیا گیا ہے۔

تمباکو پرسیس 10روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو اور ٹیئرون کے 1000سگریٹ پر ٹیکس 6500 روپے جب کہ ٹیئرٹو کے 1000 سگریٹ پر ٹیکس 2050 روپےکر دیا گیا ہے۔

ڈپلومیٹس پربجٹ میں غلطی سےلگایاگیا انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کر دی گئی ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t6RhmLk

No comments