سعودی بینکوں کا نمائندہ بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 10 رکنی گروہ گرفتار
اسلام آباد : سائبرکرائم سرکل نے سعودی بینکوں کا نمائندہ بن کر لوگوں کو لوٹنے والا دس رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم سرکل اسلام آباد نے مالی فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دس رکنی گروہ کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم میں محمد شہباز، مجاسم عبداللہ، یاسر مولا، کلیم عباس، یار محمد، عمر احمد، ابو بکر، علی رضا،محمد پرویز اور محمد نعیم شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان پاکستانی اور سعودی بینکوں کا نمائندہ بن کر بینک صارفین سے رابطہ کرتے اور صارفین کے بینک اکاونٹس کو ہیک کرکے پیسے ٹرانسفر کرتے تھے۔
سائبرکرائم سرکل نے بتایا کہ گینگ نے بینک صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ملی بھگت سے پاکستانی اور سعودی سمز کا غلط استعمال کیا اور اس کام کو سر انجام دینے کے لئے ملزمان خود کو عربی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرتے تھے۔
ملزمان نے مدعی سے 300000 روپے کا فراڈ کیا اور جنرل پبلک سے بے تحاشا پیسے لوٹے جبکہ ملزمان کے قبضے سے پندرہ موبائل فون، پچیس انٹرنیشنل سمز برآمد کر لی گئیں ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IZaiQvH
No comments