’تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ پورا، 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ کی فیس معاف‘
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجز کے 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ کی فیس معاف کی جائے گی۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ نبھانے پر کےپی حکومت کا شکریہ! انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے کےپی کے سرکاری کالجز میں فیس معاف کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں بطور خاص تعلیم ہی ایک بہتر مستقبل کی کنجی ہے خیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقع کی راہ سےرکاوٹیں دورکی جارہی ہیں۔
تحریک انصاف کا ایک اور وعدہ نبھانے پر KP حکومت کا شکریہ! انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے صوبے کےسرکاری کالجز میں 244,000 طلبہ و طالبات کی 100% فیس معاف کی جائےگی۔ ڈیجیٹل دور میں بطورِخاص تعلیم ہی ایک بہتر مستقبل کی کنجی ہے اورKP میں تعلیمی مواقع کی راہ سے رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں pic.twitter.com/kZggZ3a42P
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایک جانب امپورٹڈ سرکار ہمیں سیلاب کےباعث سیاست نہ کرنےکا کہہ رہی ہےجبکہ دوسری جانب ہمیں ہراساں کرنے اور ہمارےخلاف جھوٹےمقدموں کےاندراج، ہمارامؤقف پیش کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور میری (تقاریر و بیانات) کی نشریات روکنے کیلئےTVچینلز اور یوٹیوب وغیرہ کو بندکرنے کے سلسلے میں تیزی لارہی ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Olagt0G
No comments