سعودی فرمانروا کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اقدام
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے آج 100 ٹن امداد پاکستان بھیجی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قومی مہم کاآغازکردیا، جس کے تحت سعودی عرب سے آج 100 ٹن امداد پاکستان بھیجی جائے گی۔
گذشتہ روز پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سعودی عرب میں براہ راست نشریات کا آغاز کرتے ہوئے قومی عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سربراہ شاہ سلمان مرکز ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا تھا کہ مسلم بھائیوں کی قدرتی آفات پرمددکی پالیسی پرگامزن ہیں، شاہ سلمان مرکز دنیا کیلئے عطیات جمع کرنے والا واحد با اختیار سعودی ادارہ ہے۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ کا کہنا تھا کہ تمام اہل خیرسےاپیل ہے ساھم‘پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی عوام کی مددکیلئے آگےآئیں، شاہ سلمان مرکز شروع سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے ہے۔
انھوں نے کہا کہ اطمینان دلایا گیا ہے کہ امداد مستحق افرادتک پہنچانے کا انتظام ہے، امدادکی ترسیل اورتقسیم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RJ8U5h1
No comments