کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 گھنٹے میں 4 شہری قتل
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران ڈکیتی پر مزاحمت کرنے پر 4 شہری قتل اور 9 زخمی کر دیے گئے۔
فائرنگ کے واقعات، لیاقت آباد، لانڈھی اور ناردرن بائی پاس میں پیش آئے۔ لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ماڈل کالونی اور کورنگی میں دو شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ 5 دنوں کے دوران 8 افراد ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔
دو روز قبل گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت سے قتل شہری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کڈنی سینٹر کا جنرل منیجر تھا اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا،
حکام کا کہنا تھا کہ مقتول اپنی فیملی کے ساتھ کار میں سوار تھا کہ 2 ملزمان نے کار میں بیٹھی فیملی کو اسلحہ دیکھا کر لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزم نے گولی چلا دی اور فرار ہوگئے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8vDptUT
No comments